پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بھارت افغانستان کو استعمال کرےگا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ بھارت ، پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لئے افغانستان کواستعمال کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ بھارت ، پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لئے افغانستان کواستعمال کرے گا۔  اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی روابط سے باہمی تعلقات کوفروغ ملتا ہے، افغانستان کے ساتھ ہمارے روابط برسوں سے ہیں، افغانستان کو ہردورمیں خطے میں اہمیت حاصل رہی ہے، بدقسمتی سے گزشتہ 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے، اس انتشار سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا،اس انتشار نے دونوں ممالک میں غلط فہمیوں کو جنم دیا، ہم نے پھر بھی ماضی سے سبق نہیں سیکھا، افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے، بیرونی دباوَ سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی۔ پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت سے دوستی کی کوشش کی لیکن ناکام رہے، ہمیں احساس ہوا کہ بھارت نظریاتی طور پر پاکستان کے خلاف ہے، بھارت میں مودی حکومت اپنے ملک کے ہی مسلمانوں کے خلاف ہے، بھارت میں مسلمانوں سے جو سلوک ہو رہاہے وہ کبھی نہیں ہوا۔ بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش پھر بھی کریں گے، پاکستان کو خدشہ ہے بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کو استعمال کرے گا۔

News Code 1903620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =