آسٹریلیا میں شدت پسند شخص کا مسجد پر حملہ

آسٹریلیا میں شدت پسند شخص نے ترکی کے زیر انتظام ایک مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں شدت پسند شخص نے ترکی کے زیر انتظام ایک مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں ایک شخص نے ترکی کے زیر انتظام آورن گلیپولی مسجد میں گھس کر اوپری منزل پر لوہے کی راڈ سے فانوس، کھڑکیوں اور دروازوں کو توڑا اور مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچایا۔ جنونی شخص اسلام مخالف نعرے بھی لگاتا رہا۔

حملے کے وقت مسجد خالی تھی لیکن کچھ شہریوں نے حملے کی ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کرلیں اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

News Code 1903619

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =