مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے خود کشی کرلی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

 اطلاعات کے مطابق مقبوضء کشمیر  میں سری نگر کے علاقے شیرگڑی کے فوجی اڈے میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

گولی کی آواز سُن کر جب ساتھی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو اہلکار کو خون میں لت پت پایا اور سرکاری رائفل قریب ہی پڑی تھی۔ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس موت کی تصدیق کردی گئی۔

 کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد اہلکار کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا، تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

News Code 1903618

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =