پاکستان اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سردی اور برف باری کا آغاز

پاکستان اور کشمیرکے بیشتر علاقوں میں سردی اور برف باری کا آغاز ہوگيا ہے ۔ نانگا پربت ، فیری میڈوز پر موسم سرما کی پہلی برفباری نے پہاڑوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور کشمیرکے بیشتر علاقوں میں سردی  اور برف باری کا آغاز ہوگيا ہے ۔ نانگا پربت ، فیری میڈوز پر موسم سرما کی پہلی برفباری نے پہاڑوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ضلع دیامر کے علاقے بابوسر ٹاپ پر برفباری کے بعد شاہراہ بند ہوگئی ہے جس سےبراستہ ناران گلگت بلتستان آنےوالے مسافر پھنس گئے ہیں۔

برفباری سے نانگا پربت ، فیری میڈو ز اور بوٹو گاہ ٹاپ و دیگر بلند پہاڑوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگیاہے۔

غذر کے بالائی علاقوں میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی درختوں کے پتوں نے بھی مختلف رنگ اختیار کرلئے ہیں۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھی برف باری کی وجہ سے مغل روڈ بند ہوگئی ہے۔

News Code 1903613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =