اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ/ ایمرجنسی اگلے سال مئی تک جاری رہے گی

اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں نافذ ایمرجنسی اگلے سال مئی تک جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، متاثرین کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں نافذ ایمرجنسی اگلے سال مئی تک جاری رہے گی۔ 

اطلاعات کے مطابق ہسپانوی حکومت نے دوسری بار ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ اسپین میں نافذ ایمرجنسی اگلے سال مئی تک جاری رہے گی۔ 

ذرائع کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے کینیری آئی لینڈز کے علاوہ ملک بھر میں رات کا کرفیو نافذ ہے۔ کرفیو رات گیارہ بجے سے صبح 6 بجے تک لاگو ہوگا۔ 

اطلاعات کے مطابق اسپین میں کورونا وبا کی پہلی لہر میں 15 مارچ سے 21 جون تک ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔

News Code 1903612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =