امریکہ میں پارک میں لگنے والی آگ سے قریبی آبادی کو خطرہ لاحق

امریکی ریاست کولوراڈو کے نیشنل پارک میں لگنے والی آگ سے قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کولوراڈو کے نیشنل پارک میں لگنے والی آگ سے قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

امریکی حکام نے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جبکہ مختلف حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست کولوراڈو کے نیشنل پارک میں لگنے والی آگ کے باعث قریبی آبادی گہرے دھویں کی لپیٹ میں ہے۔ جس کے بعد لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

14 اکتوبر کو لگنے والی آگ جنگل میں ایک لاکھ 91 ہزار ایکڑ کی اراضی تک پھیل گئی، جس پر اب تک 4 فیصد قابو پایا جاسکا ہے۔ حکام نے نیشنل پارک کا 600 کلومیٹر سے زائد کا علاقہ عوام کے لیے بند کر دیا ہے۔

News Code 1903607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =