بھارت میں پڑوسیوں نے 15 سالہ لڑکی کو چھت سے پھینک دیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں 3 پڑوسیوں نے 15 سالہ لڑکی کو ہراساں کیا، اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور پھر اسے چھت سے پھینک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں 3 پڑوسیوں نے 15 سالہ لڑکی کو ہراساں کیا، اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور پھر اسے چھت سے پھینک دیا۔ اطلاعات کے مطابق اتر پردیش میں خواتین پر مظالم کی متعدد اطلاعات گردش میں ہیں تاہم اس دوران ایک 15 سالہ بچی کو ہراساں کرنے، پیٹنے اور چھت سے پھیکے جانے کا واقعہ بھی رونما ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ریاستی دارالحکومت لکھنو سے 300 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ضلع میو میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ رونما ہونے والے اس دردناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 15 سالہ لڑکی کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ گھر لوٹ رہی تھی، اس موقع پر 3 پڑوسیوں نے لڑکی پر حملہ کیا اور اسے عمارت کی چھت سے پھینک دیا۔

لڑکی شدید زخمی ہے، جو ڈسٹرکٹ اسپتال اعظم گڑھ میں زیر علاج ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کوگرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1903606

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha