مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہوا ہے، جس کے بعد ریسکیوٹیمیں ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے۔
رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے جبکہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ