امریکہ کے سابق صدر کی امریکی عوام سے ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کی اپیل

امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ نے امریکی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں اور اسے امریکہ کا صدر بننے سے روک دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ نے امریکی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دیں اور اسے امریکہ کا صدر بننے سے روک دیں۔ اوبامہ نے کہا کہ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔

جوبائیڈن اور کمیلا ہیریس کے لیے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوبامہ کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے۔

امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیدن نے امکان ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا۔

جو بائیڈن نے برسٹل میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام انہی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن طے کریں گی کہ الیکشن کون جیتے گا۔

News Code 1903603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =