کیمرون کے اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 طلباء ہلاک

افریقی ملک کیمرون کے اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 طلباء ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کیمرون کے اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 طلباء ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کیمرون کے شہر کمبا میں اسکول پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ملزمان نے کلاس رومز کے اندر داخل ہوکر طلباء پر فائرنگ کی۔ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے طلباء کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔

متعدد طلبا نے اسکول کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تاہم وہ اس کوشش میں زخمی ہوگئے۔

News Code 1903599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =