بر صغیر میں القاعدہ کا اہم کمانڈر ہلاک

افغانستان سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے ایک کارروائی کے دوران بر صغیر میں القاعدہ کے اہم کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے ایک کارروائی کے دوران بر صغیر میں القاعدہ کے اہم کمانڈرمحسن المصری کو ہلاک کردیا ہے۔

افغان قومی سلامتی کے ادارے این ڈی ایس کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے بر صغیر کے دوسرے نمبر کے اہم کمانڈر ابو محسن المصری  المعروف حسام عبدالرؤوف کو صوبہ غزنی میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا ہے۔

المصری المعروف حسام عبدالرؤوف امریکی ادارے ایف بی آئي کو مطلوب تھے۔ المصری بر صغیر میں القاعدہ کے دوسرے نمبر کے اہم کمانڈرتھے۔

News Code 1903598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =