کراچی میں اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والا پولیس اہلکار گرفتار

کراچی کے علاقے کھارادر میں اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی کے علاقے کھارادر میں اسلحہ دکھا کر شہری کو دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کھارادر میں پولیس اہلکار اور بریانی کی دکان کے مالک کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اہلکار نے دکان کے مالک سے گالم گلوچ کی۔ واقعہ سے متعلق ایس پی سٹی سمیر نور کا کہنا ہے کہ شہری عابد کی مدعیت میں اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے، محکمے میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ناقابلِ برداشت ہیں۔

News Code 1903596

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =