امریکی نائب صدر  کے چیف آف اسٹاف کورونا وائرس میں مبتلا

امریکی نائب صدرمائیک پینس کے چیف آف اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب صدرمائیک پینس کے چیف آف اسٹاف مارک شارٹ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر مارک شارٹ نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ 97 ہزار 381 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 49 ہزار 367 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے۔

News Code 1903595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =