افغانستان کے صوبے غزنی میں بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے غزنی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق غزنی میں کابل سے آنے والی بس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکراگئی جس کے باعث دھماکہ ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ اس دھماکے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

غزنی پولیس کے ترجمان آدم خان سیرت نے دھماکے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا، اور یہ بھی بتایا کہ اس دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک جانب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دو دہائیوں سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے، وہیں دوسری جانب افغانستان میں  طالبان کی دہشتگردانہ کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

News Code 1903593

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 0 =