بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 992  افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 992 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 14 ہزار 682 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 992  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 لاکھ 14 ہزار 682 ہو گئی ہے۔ بھارت میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس مہلک وائرس سے اب تک 2 لاکھ 29 ہزار 284 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 87 لاکھ 46 ہزار 953 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 28 لاکھ 19 ہزار 508 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 323 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 98 ہزار 161 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1903587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =