برازیل میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 56 ہزار 528 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 55 ہزار 650 تک جا پہنچی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 56 ہزار 528 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 53 لاکھ 55 ہزار 650 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 34 ہزار 752 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 11 لاکھ 10 ہزار 372 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 28 ہزار 338 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 10 لاکھ 69 ہزار 368 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 29 ہزار 802 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 98 ہزار 942 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 34 ہزار 33 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 83 ہزار 116 رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پرمیکسیکو آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 88 ہزار 312 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 80 ہزار 775 ہو گئے۔

News Code 1903585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =