کشمیر کی سابق وزیر اعلی نے کافرنس سے بھارتی پرچم ہٹا دیا

مقبوضہ کشمیر میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی پرچم ہٹا دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ اور کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس کے دوران  بھارتی پرچم ہٹا دیا۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پیپلزڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی) کی پریس کانفرنس میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے گذشتہ سال 5 اگست کے بھارتی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قراردیتے پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا۔ جس پر بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔

مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت کی انتہاپسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو بی جے پی کے منشور پر چلنے کے بجائے دستور پر چلنا چاہیے، کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناتہ جوڑتا تھا، لیکن اب صورتحال اس کے برعکس ہے، جب تک کشمیر ی پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔

News Code 1903584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 9 =