اسلامی ٹی ویز اور ریڈیوز یونین کی طرف سے امریکی اقدام کی مذمت

اسلامی نشریاتی " ریڈیوز و ٹی ویز" یونین نے ایک بیان میں امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے امریکی حکام کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسلامی ٹی ویز اور ریڈیوز یونین کے خلاف پابندی غیر قانونی اور قابل مذمت اقدام ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی نشریاتی " ریڈیوز و ٹی ویز"  یونین نے ایک بیان میں امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے امریکی حکام کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسلامی ٹی ویز اور ریڈیوز یونین کے خلاف پابندی غیر قانونی اور قابل مذمت اقدام ہے۔

اسلامی نشریاتی یونین ایک مستقل اور غیر حکومتی بین الاقوامی ادارہ ہے جو کسی حکومت سے وابستہ نہیں ہے  اور عالمی قوانین کے مطابق اطلاع رسانی کے شعبہ میں  اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو انسانی اور اسلامی اصولوں کے تحت ادا کررہا ہے۔

اسلامی ریڈیوز اور ٹی ویز یونین نے اس ادارے کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اس ادارے کے خلاف پابندی عائد کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور اپنی ظالمانہ اور مستکبرانہ خصلت کو مزید نمایاں کیا ہے

اسلامی ریڈیوز اور ٹی ویز یونین نے اپنے بیان میں عالمی اداروں میں امریکہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔

News Code 1903577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =