پاکستان میں مسافر کوچ حادثے کا شکار، ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ-کراچی روڈ پر مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی اور آگ لگنے کے باعث ایک خاتون اور اس کے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ-کراچی روڈ پر مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوئی اور آگ لگنے کے باعث ایک خاتون اور اس کے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے کراڑو کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں اچانک آگ بڑک اٹھی اور آگ نے کوچ کو مکمل طور پر لپٹ میں لے لیا۔ کوچ میں 13 افراد سوار تھے، ڈرائیور کی جانب سے گاڑی کو فوری روکنے کے باوجود آگ کی شدت کے باعث ایک خاتون، ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ جھلس کر زخمی ہونے والے مسافروں میں خاتون کا شوہر اور ایک بچہ بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور وڈھ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے انہیں بعد ازاں خضدار سول ہسپتال بھیج دیا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے تھا اور مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔

News Code 1903572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =