کورونا میں مبتلا بیلجیئم کی وزیر خارجہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

کورونا وائرس کے باعث بیلجیئم کی وزیر خارجہ صوفی ولیمز کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بیلجیئم کی وزیر خارجہ صوفی ولیمز کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

گذشتہ جمعہ کو وزیر خارجہ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ بعد ازاں ان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ 45 سالہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اس حکومت کی تشکیل سے قبل ملک کی عبوری وزیر اعظم کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔

News Code 1903563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =