انڈونیشیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے 11 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سماٹرا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، حکام کے مطابق حادثے میں 11 کان کن ہلاک ہوگئے۔ جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔  انڈونیشیا کے جنوبی سماٹرا صوبے میں تنجونگ لالانگ گائوں میں کوئلے کی کان میں یہ حادثہ بیس میٹر کی گہرائی میں پیش آیا، کان میں مرنے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔    

News Code 1903562

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =