ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ کل ہوگا

امریکہ کے صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ کل ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایثڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان آخری مباحثہ کل ہوگا۔ صدر ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی آواز بند کرنے کا آپشن غیر منصفانہ ہے انہوں نے میزبان کو متعصب قرار دیدیا۔

ادھر ڈیموکریٹ جوبائیڈن کی حمایت میں سابق صدر اوبامہ نے دھواں دھار خطاب کیا ہے جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اگر انتخاب میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔

جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے، مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا اور میں شاید امریکہ چھوڑ جاؤں گا۔  واضح رہے کہ امریکہ میں 3 نومبر کو صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی، امریکہ میں صدر کا انتخاب براہِ راست عام ووٹر نہیں کرتے بلکہ یہ کام الیکٹورل کالج کا ہے۔

امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 یا اس سے زیادہ الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

News Code 1903551

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =