چين میں سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک

چین کے صوبے ہیلونگجیانگ میں فریزر میں رکھا نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صوبے ہیلونگجیانگ میں فریزر میں رکھا نوڈلز سوپ پینے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد  ہلاک ہوگئے ہیں۔ نوڈلز سوپ گھر پر تیار کیا گیا تھا اور ایک سال سے فریج میں رکھا تھا، فیملی ممبر نے سوپ فریج سے نکال کر تمام گھر والوں کو پلایا تو ان کی حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ فیملی کے دیگر 2 افراد دو روز قبل ہلاک ہوگئے

پولیس کے مطابق فیملی 12 افراد پر مشتمل تھی اہلخانہ کے دیگر 3 افراد نے سوپ بدذائقہ ہونے کی وجہ سے اسے پینے سے انکار کردیا تھا جس کے سبب ان کی زندگی بچ گئی۔

News Code 1903549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha