آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے

آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس آن لائن انٹرویو دے رہی تھی اس دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار لرز اٹھے تاہم وزیراعظم نے خوفزدہ ہونے کے بجائے اپنا انٹرویو مکمل کیا۔ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جنوب مغربی علاقے ہافنار فجودر میں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ زلزلہ آیا ہے کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے یہاں ایسا ہوتا رہتا ہے، اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

News Code 1903548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =