ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی بینک میں خفیہ اکاؤنٹ کا انکشاف

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی بینک میں خفیہ اکاؤنٹ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی بینک میں خفیہ اکاؤنٹ ہے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایشیا میں ہوٹل بزنس کے لیے چینی بینک میں اکاؤنٹ کھولا اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے انہوں نے ٹیکسوں کی مد میں 2 لاکھ ڈالر تک چین کو ادا کیے۔

ادھر امریکہ کے سابق صدر اوبامہ نے ٹرمپ پرکڑی تنقید کی اور فلاڈیلفیامیں ریلی سےخطاب میں کہا کہ تصور کریں میرا چینی بینک میں اکاؤنٹ سامنے آتا اور الیکشن لڑتا تو کیا ہوتا، وہ مجھے چینی چائنیز بیری کےنام سے پکارتے۔

باراک اوبامہ نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سازشی خیالات ناقابل برداشت ہیں، ٹرمپ نےصدارت کو رئیلٹی شو سمجھا لیکن اب اُن کی ریٹنگ گرگئی ہے۔

اوبامہ نے کہا کہ ٹرمپ حمایت نہ کرنے والوں کی توہین اور دھمکیوں پر اتر آئے ہیں، یہ رویہ امریکی صدرکے عہدے کے شایان شان نہیں ہے۔

News Code 1903547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =