اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی غزہ پٹی پر بمباری

اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں اور کئی ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس پر حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری غزہ کی جانب سے اسرائیل پر ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ راکٹ کو اسرائیل کے دفاعی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔

News Code 1903546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =