برطانیہ میں کورونا سے ایک دن میں 26 ہزار سے زائد افراد متاثر

برطانیہ میں کورونا کے ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 26 ہزار 688 یومیہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کے ایک روز میں اب تک کے سب سے زیادہ 26 ہزار 688 یومیہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔

حکومت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 191 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حکومت نے کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے مانچسٹر کے بعد شیفلڈ اور جنوبی یارک شائر کاؤنٹی میں بھی کورونا پابندیوں کا الرٹ بلند ترین سطح پر کرتے ہوئے ان علاقوں میں ہفتے سے پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پابندیوں کے تحت ان علاقوں میں لوگ میل ملاقات نہیں کرسکیں گے اور 4 ہفتوں تک کیفے، بارز، کیسینوز بھی بند رہیں گے۔

News Code 1903544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =