مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد 8 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4  افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد 8 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج نے کشمیر کے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔

اس طرح سری نگر، شوپیاں، بڈگام، اور اننت ناگ میں کیے گئے آپریشن میں 10  افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے بھارتی فوج اور مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق شدت پسند اور علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔

News Code 1903528

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =