مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کورونا سے یومیہ اموات کی تعداد 12 رہی، کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔ اس تناظرمیں ہم کورونا کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ہم موجودہ راستہ تبدیل نہیں کریں گے توزندگی اورمعاش سے محروم ہوجائیں گے، کورونا ایس او پیزکونظر انداز کرنے کے نتائج ظاہرہورہے ہیں۔

پاکستان کے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ہم کورونا وائرس کے تمام ایس اوپیزکونظرانداز کرکے غلطی کے مرتکب ہورہے ہیں۔ کورونا وبا سے اموات کی شرح چند ہفتے پہلے کے مقابلے میں 140 فیصد زیادہ ہے۔
News Code 1903526
آپ کا تبصرہ