تائیوان نے چین کے سفارتی دباؤ کو قبول کرنے سے انکار کردیا

تائیوان نے خبردار کیا ہے کہ وہ چین سے خوف زدہ ہو کر قومی دن کے جشن کو نہیں روکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان نے خبردار کیا ہے کہ وہ  چین سے خوف زدہ ہو کر قومی دن کے جشن کو نہیں روکیں گے۔ اطلاعات  کے مطابق تائیوان نے اپنے قومی دن کے جشن کو منانے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے غنڈہ سفارت کاروں کی دھمکیوں اور مارپیٹ کے باوجود قومی دن کا جشن دنیا بھر میں منائیں گے۔

تائیوان نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی سفارت کاروں نے فجی میں تائیوان کی ایک سفارتی تقریب میں اشتعال انگیزی کی کوشش کی اور تائیوان کے سفارت کاروں سے ہاتھا پائی کی جس کے نتیجے میں تائیوان کے ایک سفارت کار کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا تھا۔

 تائیوان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ چینی سفارت کاروں نے عالمی قوانین اور سفارت کاری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ چینی سفارت کاروں نے اسپتال جا کر زیر علاج تائیوانی سفارت کار کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

واضح رہے کہ چین، تائیوان کو اپنا صوبہ قرار دیتا ہے جب کہ تائیوان خود کو آزاد، خود مختار اور جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ رکھتا ہے۔ چین اور تائیوان کے درمیان تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہے ہیں۔ تائیوان اقوام متحدہ کا رکن ملک نہیں ہے۔

News Code 1903525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha