اقوام متحدہ کا کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کیلئے1ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ نے آئندہ برس تک کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے لئے ایک ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے آئندہ برس تک کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے لئے ایک ارب سرنجز خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مستقبل میں کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے لیے سرنج کی بڑی تعداد میں ضرورت کے پیش نظر ان کا بڑا ذخیرہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کے فنڈ برائے صحت اطفال(یونیسیف) کے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کے اختتام تک اس کے گوداموں میں 52 کروڑ سرنجز دستیاب ہوں گی۔ اس ذخیرے کا مقصد مختلف ممالک میں ابتدائی طور پر ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

News Code 1903521

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =