ایران کے خلاف مکمل طور پر  اقتصادی اور معاشی جنگ / ہمیں ہر فیصلے پر محتاط رہنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جوان نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف مکمل معاشی اور اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اقتصادی اور معاشی جنگ میں ہر فیصلے اورعمل کے بارے میں محتاط اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جوان نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں ایران کے خلاف مکمل معاشی اور اقتصادی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہمیں اقتصادی اور معاشی جنگ میں ہر فیصلے اورعمل کے بارے میں محتاط اور ہوشیار رہنا چاہیے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کو مکمل اقتصادی اور معاشی جنگ کا سامنا ہے اور معاشی جنگ میں ہمیں محتاط انداز میں فیصلے کرنے چاہییں۔

انھوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں پارلیمنٹ کا اہم کردار ہے اور اس اجلاس میں بیٹھے ہوئے جوان نمائندے ہر اول دستہ کا حصہ ہیں اور پارلیمنٹ کے متعلقہ کمیشنوں کے ساتھ بامہی تعاون سے  اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام ، قانون سازی ، نگرانی اور ریل گزاری ہے اور ہمیں اپنی اس ذمہ د اری پر عمل کرنا چاہیے۔

News Code 1903518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =