فلسطینی شہریوں نے عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصٰی سے نکال دیا

فلسطینیوں نے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر آئے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصی کے احاطے سے باہر نکال دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں نے مقبوضہ فلسطین کے دورے پر آئے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصی کے احاطے سے باہر نکال دیا۔

اطلاعات کے مطابق فیس بک پر فلسطنیوں کے وادی الحِلوہ انفارمیشن پیج پر جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہل کاروں کے حصار  میں مسجد اقصی آنے والے اماراتی وفد کو عوامی احتجاج کے دباؤ کی وجہ سے  مجبور ہوکر مسجد سے نکلنا پڑا۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی شہری متحدہ عرب امارات کے وفد سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں تندوتیز سوالات کررہے ہیں اور انہیں مسجد اقصی سے نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔

اماراتی وفد کا یہ دورہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور  بحرین کے معاہدے کے بعد ہوا ہے۔ فلسطینی حکومت پہلے ہی اس معاہدے کو مسترد کرچکی ہے۔گزشتہ دنوں فلسطین کے کابینہ میں بھی یہ سوال اٹھایا گیا  تھا کہ بعض عرب ممالک کے وفود اب مسجد اقصی کے احاطے میں اسرائیل کے زیر انتظام حصے کی جانب سے آتے ہیں جب کہ نمازیوں کو اس حصے میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات او بحرین کے سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک میں ان معاہدات سے متعلق شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی صف میں کھڑا ہے۔ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب نے بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا ہے۔

News Code 1903516

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =