مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قرہ باغ میں جنگ بندی کے باوجود حملوں کا سلسلہ جاری ہے، آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک دوسرے پر تازہ حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آرمینیا کی افواج نے رات گئے 4 اضلاع کے مختلف علاقوں میں شیلنگ کی۔
آذربائیجان کے صدر کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کی فورسز نے قرہ باغ کے مزید13 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دونوں ملکوں سے نئی جنگ بندی کی’مکمل پاسداری‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ 27 ستمبر سے جاری جھڑپوں میں دونوں طرف کے800سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ