کشمیر میں بی جے پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا اتحاد

مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مودی سرکار کے خلاف نیا اتحاد تشکیل دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مودی سرکار کے خلاف نیا اتحاد تشکیل دے دیا ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی سربراہی میں 11 سیاسی جماعتوں نے اتحاد تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔

ایک سال بعد بھارتی نظر بندی سے رہا ہونے والی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی 5 اگست کو سیاہ ترین دن اور مودی سرکار کے اقدام کو ڈاکہ زنی قرار دے چکی ہیں۔

ادھر پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو کورونا وائرس جیسا خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کے اس اقدام کے سنگین اثرات بعد میں نمودار ہونگے۔ کشمیری قیادت نریندر مودی کے ہاتھوں بے وقوف بنتی رہی اور کشمیریوں کا حق چھن گیا۔

News Code 1903499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =