افغانستان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ تہران پہنچ گئے

افغانستان میں مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مصالحت کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کرنے کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایرانی قونصلخانہ نے اعلان کیا ہے کہ عبداللہ عبداللہ کے دورہ تہران کا مقصد افغانستان میں امن و صلح کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔ عبداللہ عبداللہ دورہ تہران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، صدر حسن روحانی اور اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، فاغانستان میں قیام امن اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

News Code 1903485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha