پاکستان میں مسافر بس پر پہاڑی تودہ گرنے سے 11 افراد جاں بحق

پاکستان کے علاقے اسکردو میں پہاڑی تودہ گرنے سے مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے اسکردو میں پہاڑی تودہ گرنے سے مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح جاگلوٹ-اسکردو روڈ پر تنگوس کے علاقے میں راوپنڈی سے آنے والی مسافر بس پر پہاڑی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں تمام مسافر ملبے تلے دب گئے۔ بس میں 18 مسافر سوار تھے جن میں سے اب تک 11 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق سڑک کلیئر ہونے کے بعد لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال روندو منتقل کیا جائے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ پھنسی ہوئے افراد کے بچنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ بس مکمل طور پر تباہ ہچکی ہے۔

News Code 1903482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =