اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے کارکنوں کا ویزا روک دیا

آباد کاری کے ڈیٹا پر تنازع کے بعد اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس کارکنوں کا ویزا روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آباد کاری کے ڈیٹا پر تنازع کے بعد اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے ہیومن رائٹس کارکنوں کا ویزا روک دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان روپرٹ کولویل کا کہنا ہے اسرائیل ویزا کی درخواستوں سے باضابطہ طور پر انکار نہیں کر رہا، ویزوں کے اجرا اور ان کی تجدید کے معاملے پر جون سے ٹال مٹول سے جاری ہے۔ انہوں نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

ادارے کے اراکین کو ویزے کی مدت ختم ہونے پر جانا پڑ رہا ہے اور ویزوں کا اجرا نہ ہونے کے سبب عملے کے تین نئے اراکین کی تعیناتی تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس دفتر نے اسرائیلی آبادکاریوں کی سرگرمی میں ملوث 100 سے زائد کمپنیوں کو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی قرار دیا تھا۔

News Code 1903481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =