کراچی میں کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدورہلاک

کراچی میں سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سائٹ ایریا میں کمپنی کے کیمیکل ٹینک میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 6 مزدور ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے اندر کیمیکل کے ٹینک میں کام کے دوران 6 مزدور ہلاک ہوگئے، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گارمنٹس فیکٹری کا ٹینک کیمیکل کا تھا، اور واقعے کے وقت مزدور فیکٹری کے ٹینک کی صفائی کررہے تھے، ابتدائی تفتیشن میں پتہ چلا ہے کہ مزدوروں کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔

News Code 1903475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =