مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی گاڑی کو حادثہ/ 1 ہلاک 3 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت نریش کمار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخموں میں روی راج، انکیت کمار گپتا اور ونود کمار شامل ہیں۔ گاڑی ایک آپریشن میں حصہ لینے کے بعد ہیڈ کوارٹر واپس آ رہی تھی۔

News Code 1903464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =