امریکی اور سعودی وزراء خارجہ کے درمیان اسرائیل کے بارے میں تبادلہ خیال

واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے سعودی عرب کے وزير خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے جہاں اسرائیل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے سعودی عرب کے وزير خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے جہاں اسرائیل سے متعلق بات چیت کی گئی۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پمپئو نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل سے معاہدے کرنے سے متعلق بات کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے سعودی عرب بھی بحرین اور امارات کی طرح جلد  اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرلے گا ۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل سے خلیجی ممالک کے معاہدے کامیاب کروانے میں سعودی عرب کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین سے اپنے سفارتی تعلقات خۃم کردیئے ہیں اور دونوں ممالک کو غدار اور اسرائيلی ایجنٹ قراردیا ہے۔

News Code 1903445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =