داخلی نسخہ اور انقلابی عمل ملک کو درپیش مشکلات کے حل کی بہترین ضمانت ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ داخلی نسخہ اور انقلابی عمل ملک کو درپیش مشکلات کے حل کی بہترین ضمانت ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ داخلی نسخہ اور انقلابی عمل ملک کو درپیش مشکلات کے حل کی بہترین ضمانت ہیں۔

جنرل حاجی زادہ نے سپاہ کے بعض اعلی ثقافتی اور سیاسی ماہرین اور ڈائریکٹروں کے اجتماع سے خطاب میں سپاہ کی مستقل نمائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا اصلی ہدف اندرونی صلاحیتوں پر توجہ ، داخلی نسخہ کی اہمیت اور ملکی ماہرین پر اعتماد کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس نمائش سے پتہ چلتا ہے کہ ملک و قوم کی عزت ، عظمت اور سرافرازی کے راستہ کو کیسے طے کیا جاسکتا ہے۔ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ ہمارے ممتاز ماہرین کو اس بات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے کہ ملک کی پیشرفت و ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے ہمیں انقلابی اور داخلی نسخہ پر عمل کرنا چاہیے ۔

News Code 1903439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =