مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے جنوبی حصے میں بارشیں اورسیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ بارش اور سیلاب سے تلنگانہ ریاست سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں دیوار گرنے اور کرنٹ لگنے سمیت مختلف حادثات میں 20 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ آندھراپردیش اور کرناٹکا کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

بھارت کے جنوبی حصے میں بارشیں اورسیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
News Code 1903437
آپ کا تبصرہ