یونان کا اپنے وزیر خارجہ کا طیارہ ترکی کی فضا میں روکنے کا دعوی

یونان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی نے یونانی وزیر خارجہ کا طیارہ 20 منٹ تک فضا میں روکے رکھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ یونان نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی نے یونانی وزیر خارجہ کا طیارہ 20 منٹ تک فضا میں روکے رکھا۔

یونانی میڈیا کے مطابق طیارہ 20 منٹ تک فضامیں روکے رکھنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونانی وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیاس (Nikos Dendias) عراق کے دورے سے واپس آ رہے تھے۔ ترک حکام نے وزیر خارجہ کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے میں تاخیر کی۔

یونانی میڈیا کاکہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے طیارے کے پائلٹ کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت پہلے سے تھی۔

واضح رہے کہ سمندرمیں تیل کی تلاش کی ڈرلنگ کے باعث یونان اور ترکی کے مابین حالات پہلے ہی کافی کشیدہ ہیں۔ یونانی میڈیا کی جانب سے ترکی کے اس اقدام کو ایک تازہ اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

News Code 1903436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =