روس میں ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ کیسز

روس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ چودہ ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ چودہ ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

روسی ٹاسک فورس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 239 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ روس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 13 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ اور ہلاکتیں 23 ہزار سے زائد ہیں۔

ماسکو میں کئی اسکولوں کے طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میئر ماسکو نے سیکنڈری کلاسیں دو ہفتوں تک آن لائن کروانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پرائمری کلاسز اسکولوں میں ہی ہوں گی۔

News Code 1903435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =