غیرعلاقائی طاقتوں کی خطے میں موجودگی امن و سلامتی اورثبات کے لئے بہت بڑا خطرہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں خطے میں ایران کی طرف سے امن و ثبات کے سلسلے میں کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرعلاقائی طاقتوں کی خطے میں موجودگی بحران میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں خطے میں ایران کی طرف سے امن و ثبات کے سلسلے میں اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرعلاقائی طاقتوں کی خطے میں موجودگی بحران میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جاپان کے نئے وزير اعظم سوگا کے انتخاب اور جاپانی وزیر خارجہ کو جاپان کا دوبارہ وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جاپان سے خطے میں امن و ثبات برقرار کرنے کے سلسلے میں کوششیں جاری رکھنے کی توقع کی جاتی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے کے امن و ثبات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے کہا کہ جاپانی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت ایران کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاملات میں ایرانی اموال کو واپس کرنے میں مدد فراہم کرے۔

اس گفتگو میں جاپان کے وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر امن و ثبات کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News Code 1903433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =