مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسلحہ پر 10 سالہ پابندی اگلے ہفتے ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد ہم اسلحہ کی خرید اور فروخت کرسکتے ہیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ نے ہتھیاروں کی پابندیاں برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن اسے دوسرے میدانوں کی طرف اس میدان میں بھی شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، صدر روحانی نے کہا کہ آئندہ ہفتہ سے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندیاں ختم ہوجائیں گی اور اس کے بعد ایران پر ہتھیاروں کی خرید اور فروخت کے سلسلے میں پابندی ختم ہوجائےگي۔
صدر حسن روحانی نے پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت ، حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام کی اہلبیت (ع) کے ساتھ والہانہ محبت ہے جس طرح عوام نے اربعین کے موقع پرکورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں طبی ہدایات پر عمل کیا اسی طرح ان ایام میں بھی طبی پروٹوکول پر عمل کریں ۔ صدر روحانی نے کہا کہ ہمیں ایرانی عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور ہم عوامی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی تمام کوششیں بروی کار لائیں گے۔
آپ کا تبصرہ