افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم سے 15 افراد ہلاک

افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ 2 ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ ہونے کے اس واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے نوا میں ہونے والے اس حادثے کی تصدیق کی ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

News Code 1903423

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 4 =