ترکی میں شراب پینے سے 44 افراد ہلاک

ترکی کے 8 صوبوں میں غیر معیاری شراب کے استعمال سے ایک ہفتے کے دوران 44 افراد ہلاک جب کہ 30 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے 8 صوبوں میں غیر معیاری شراب کے استعمال سے ایک ہفتے کے دوران 44 افراد ہلاک جب کہ 30 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

غیر معیاری شراب سے ہلاکتوں کا پہلا واقعہ 9 اکتوبر کو صوبے ازمر میں پیش آیا تھا جہاں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ترک پولیس نے غیر قانونی شراب تیار اور فروخت کرنے کے الزام میں 58 افراد گرفتار کر کے 20 ٹن غیر معیاری شراب بھی قبضے میں لے لی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ترک حکومت کی جانب سے شراب پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی وجہ سے مقامی اور غیر معیاری شراب کی تیاری اور فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

News Code 1903420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =