کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو رہا کردیا گیا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظر بندی کے ایک سال بعد رہا کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو نظر بندی کے ایک سال بعد رہا کردیا گیا۔

محبوبہ مفتی بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی معطلی کے بعد سے نظر بند تھیں اور ان سے کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی۔ تاہم گزشتہ سال محبوبہ مفتی سے ان کی والدہ اور بہن کو ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ بھی گزشتہ سال 5 اگست سے نظر بند ہیں، تاہم انہوں نے نظر بندی کے فیصلے کے اگلے روز میڈیا سے بات کی تھی جس کے بعد ان کے گھر کے اطراف کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی اور پھر انہیں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

News Code 1903419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =